جمعرات , 30 مارچ 2023

عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس آج طلب کرلیا

لاہور :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج زمان پارک میں اہم اجلاس طلب کرلیا۔چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس آج سہہ پہر چار بجے ہوگا ، اجلاس میں زمان پارک پولیس آپریشن اور عدالتی کارروائی پر مشاورت ہوگی جبکہ اتوار کو ہونیوالے مینار پاکستان جلسہ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔

اس حوالے سے رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی ہے ، عمران خان کی اسلام آباد سیشن کورٹ میں حاضری کے معاملات پر بھی آج اجلاس میں مشورہ کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

پیٹرول پر سبسڈی، آئی ایم ایف نے حکومت کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پیٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی …