اتوار , 26 مارچ 2023

ضلعی انتظامیہ کا پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار

لاہور :لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق امن وامان کی صورتحال اچھی نہیں، جلسے کیلئے سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور رافع حیدر نے کہا کہ انٹیلیجنس کمیٹی نے پندرہ مارچ کو میٹنگ میں بھی سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رینما حماد اظہر کے ڈہٹی کمشنر لاہور کو درخواست دی تھی۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں چند روز قبل نکالی جانے والی ریلی کے اختتام پر 23 مارچ کو مینار پاکستان میں عوامی جلسے کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

لاہور:لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عبوری …