جمعرات , 30 مارچ 2023

فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا

اسلام آباد :ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کااضافہ دیکھا گیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں دو امریکی ڈالر کی بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت 1926 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا،راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اورنئی قیمت 2 لاکھ 3 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔اُدھر فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 943 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 74 ہزار 468 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ڈالر کے اوپن ریٹ دوبارہ 286 روپے کی سطح پر آگئے

کراچی: منگل کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر بیک فٹ پر رہا جس سے …