ہفتہ , 20 اپریل 2024

آیت اللہ رئیسی نے کینسر کے علاج کے جدید ترین مرکز کا افتتاح کردیا

تہران: ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کے ہاتھوں خطے میں کینسر کی روک تھام اور علاج کے جدید ترین اور پیشرفتہ ترین سہولیات کے حامل مراکز میں سے ایک، برکت جامع کینسر سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یہ مرکز جو 1,200 بلین تومان کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، مغربی ایشیا کے خطے میں ٹائپ 3 کینسر کی روک تھام اور علاج کے جدید ترین مراکز میں سے ایک ہے جہاں پیشرفتہ ترین سہولیات اور ٹیکنالوجی فراہم کی گئی ہے۔

برکت جامع کینسر سینٹر ہر قسم کے کینسر کی اسکریننگ، تشخیص اور علاج سے متعلق تمام تر خدمات فراہم کرے گا جبکہ ماہر عملے کی تربیت اور دنیا میں دستیاب جدید ترین طبی آلات کے ساتھ کام کرنے کی تربیت اس مرکز میں قائم ہیڈ کوارٹر کی دیگر اہم خدمات میں ایک اور خدمت ہے۔

اسی طرح مغربی ایشیا میں پہلی بار کینسر کے علاج کے اس مرکز میں چند انتہائی جدید آلات جیسے لائنیر ایکسلریٹر، سائبر نائف، ٹوموتھراپی اور سی ٹی سمیلیٹر کا استعمال کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …