پیر , 27 مارچ 2023

جنین میں اسرائیلی فوج کے قاتلانہ حملے میں چار فلسطینی شہید

یروشلم:گزشتہ روز ایک صیہونی خصوصی فورس نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں مزاحمت کاروں کے خلاف کی گئی ٹارگٹ کلنگ کارورائی کے دوران دو مزاحمتی کماندروں سمیت چار فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے شہید ہونے والے 4 فلسطینیوں کی لاشیں اسپتالوں میں پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی میں 18 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے بتایا گیا ہے کہ شہداء میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر 29 سالہ یوسف صالح برکات شریم، القدس بریگیڈ کے کمانڈر28 سالہ نضال امین زیدان خازم،37 سالہ شہید لوئی خلیل الزغیر اور سولہ سالہ شہید عمر محمد عوادین شامل ہیں۔

اس مجرمانہ کارروائی کے بعد اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان شہر کے مختلف علاقوں میں جھڑپیں ہوئیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

پاکستان میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی تحقیقات ہونی چاہیے:بھارتی امریکی رکن کانگریس

نیویارک: انڈین امریکن رکن کانگریس روکھنہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی کارکنوں کی …