پیر , 27 مارچ 2023

سعودی عرب، روس کا اوپیک پلس فریم ورک میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

ماسکو:سعودی عرب اور روس نے اوپیک پلس کے فریم ورک میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز نے روس کے نائب وزیراعظم سے ملاقات کی۔

ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں روس سعودی عرب تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں تیل کی منڈی کے استحکام اور توازن سے متعلق اوپیک پلس کی کاوشوں کا جائزہ لیا گیا اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

پاکستان میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی تحقیقات ہونی چاہیے:بھارتی امریکی رکن کانگریس

نیویارک: انڈین امریکن رکن کانگریس روکھنہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی کارکنوں کی …