بدھ , 24 اپریل 2024

برطانوی جامعات میں مودی سرکار کے کشمیر میں مظالم کی گونج

لندن: ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام برطانیہ کی ایسٹ اینگلیا یونیورسٹی میں کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار میں لندن اسکول آف اکنامکس اور ایسٹ اینگلیا یونیورسٹی سمیت7برطانوی تنظیموں کی جانب سے بھارت کی مودی سرکار کی کشمیر میں مظالم اور آزادی صحافت پر کریک ڈاؤن کی شدید مزمت کی گئی۔

سیمینار سے انڈیا ایمنسٹی انٹرنیشنل کی کوارڈینیٹر چیری برڈنے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماورائے دالت قتل، جبری گمشدگیاں اور جتھہ انصاف مودی کے ہندوستان کی نام نہاد جمہوریت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں تحریکِ آزادی کو دبانے کے لئے پیلٹ گن کا استعمال جبر و استبداد کی بدترین مثال ہے، مودی نے ہندوستانی صحافت کا گلہ گھونٹ کر اسے آمریت کی طرف دھکیل دیا ہے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے صوبے بلوچستان میں بھی دہشتگردوں کی سر پرستی کر کے کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل ایسٹ انگلیا یونیورسٹی کے صدر سید محمد حمزہ نے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ مسئلہ کشمیر یوکرین اور فلسطینی تنازعے کی طرح سنگین ہے، عالمی برادری کو جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …