ہفتہ , 20 اپریل 2024

موقع ہونے کے باوجود پشاور زلمی نے کم اسکور کیا، بابر اعظم

لاہور: کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ موقع ہونے کے باوجود پشاور زلمی نے کم اسکور کیا۔پی ایس ایل سیزن 8 کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں شکست کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ابتدائی 11اوورز میں رن ریٹ اچھا رہا مگر 11سے 15اوور میں ہم زیادہ رنز نہیں بناسکے۔انھوں نے کہا کہ پچ ڈبل پیس تھی، گیند ریورس سوئنگ بھی ہوئی مگر ہمیں 185رنز بنانا چاہیے تھے،آخر میں ہماری بولنگ بھی قلندرز کی بیٹنگ پر قابو نہیں پاسکی،8اوورز میں اچھی فیلڈنگ کا معیار آخر تک برقرار نہیں رکھا۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے آل رائونڈر سکندر رضا نے کہا کہ مرزا طاہر بیگ اور سیم بلنگز کی شراکت اہم رہی، غیر ضروری جارحیت دکھانے کے بجائے ہم نے اچھے اسٹروکس سے ہدف کا تعاقب جاری رکھا، اعزاز کا دفاع کرنے کیلیے ُپر عزم ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …