جمعہ , 19 اپریل 2024

نیتن یاہو کی مقبولیت ہوئی کمی،سروے رپورٹ

یروشلم:اسرائیل کے ایک ٹیلی ویژن چینل کا تازہ ترین سروے انتہائی دائیں بازو کی جماعت کی مقبولیت میں تیزی سے کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ مذکورہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ اگر اب پارلیمانی انتخابات ہوتے ہیں تو نیتن یاہو کا اتحاد پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو سکتا ہے۔

صیہونی ٹیلی ویژن چینل-12 کی جانب سے کرائے گئے ایک نئے سروے کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں رہنے والے صیہونیوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ یائیر لاپید کی کابینہ سابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کی موجودہ کابینہ سے بہتر ہے، اس حکومت نے زیادہ تر صیہونیوں کو فائدہ پہنچایا اور ان کے لیے کام کیا ہے۔

اس سروے کے مطابق، اسرائیلی عوام کے لیے کس کابینہ نے بہتر کام کیا؟ کے جواب میں، 48 فیصد شرکاء نے یائیر لاپید کی کابینہ کے لیے مثبت ووٹ دیا جبکہ صرف 38 فیصد نے نتن یاہو کی کابینہ کے حق میں ووٹ دیا۔ اقتصادی سوالات کے جواب میں 45 فیصد شرکاء نے پچھلی کابینہ اور 39 فیصد نے بنیامن نتن یاہو کی موجودہ کابینہ کو ووٹ دیا۔

سیکورٹی کے شعبے میں یہ کابینہ سابقہ ​​کابینہ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے، اس بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اس سروے میں 42 فیصد شرکاء نے بنیامن نتن یاہو کی موجودہ کابینہ کی کارکردگی کو ووٹ دیا جبکہ 39 فیصد نے سیکورٹی کے شعبے میں یائیر لاپید کی کابینہ کو ووٹ دیا، اور 19 فیصد نے کہا کہ وہ نہیں جانتے۔

 

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …