ہفتہ , 25 مارچ 2023

خالصتان کا قیام؛ بھارتی سکھ کمیونٹی کا آسٹریلیا میں ریفرنڈم

نئی دہلی:خالصتان ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ آسٹریلیا کے شہر برسبن میں آج منعقد ہو رہا ہے جس میں سکھ کمیونٹی بھارتی شدت پسندی سے اظہارِ بیزاری اور خالصتان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ سے قبل برسبین میں فضا کشیدہ ہے جبکہ اس کے باوجود 30 سے 35 ہزار سکھ اب تک ریفرنڈم میں حصہ لے چکے ہیں اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

خالصتان کے حامی سکھوں نے برسبین میں اعزازی بھارتی قونصل خانے کو احتجاجاً زبردستی بند کر دیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سکھوں کی سرگرمیوں پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ میلبرن میں 50 ہزار سے زائد سکھوں نے ریفرنڈم میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

فضائی حدود میں داخل ہونے والے امریکی طیارے کو بھاگنے پر مجبور کردیا؛ چین

بیجنگ: چین نے دعویٰ کیا ہے کہ ایئر فورس نے ملکی فضائی حدود میں غیر …