جمعہ , 31 مارچ 2023

پشاور میں دفعہ 144 نافذ، لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی

پشاور: ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور نے شہر بھر میں دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت 5 یا زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کردی ہے جس کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق دفعہ 144 اٹھارہ سے 22 مارچ تک نافذالعمل رہے گی، خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188 پی پی سی کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

انتخابات کیس متنازع ہوچکا جس کے لیے ججز ہی نہیں مل رہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ انتخابات کیس …