جمعہ , 31 مارچ 2023

نواز شریف کی وزیراعظم کو ہر صورت قانون کی عملداری یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وزیر اعظم کو بالخصوص پنجاب میں ہر صورت قانون کی عمل دراری کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ن لیگ کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز سے ملاقات ہوئی۔ جس میں نوازشریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال اور پولیس ، سکیورٹی اداروں پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا،۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وزیر اعظم کو ہر صورت قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا اور جب بھی بلایا گیا تو پیش ہوئے‘۔

نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعظم کو یہ بھی ہدایت کی کہ تمام اتحادیوں کی مشاورت سے فیصلے کیے جائیں۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات میں قربانیاں دینے والے کارکنوں کو ٹکٹ کے معاملے میں ترجیح دی جائے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے نوازشریف اور مریم نواز کو اتحادی جماعتوں کے پیر کے روز بلائے جانے والے اجلاس کے معاملے پر اعتماد میں بھی لیا۔

یہ بھی دیکھیں

انتخابات کیس متنازع ہوچکا جس کے لیے ججز ہی نہیں مل رہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ انتخابات کیس …