بدھ , 7 جون 2023

شامی صدر بشارالاسد کا اہلیہ کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کا دورہ

ابوظہبی:شامی صدر بشارالاسد اپنی اہلیہ اسما الاسد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔ صدر بشارالاسد نے اتوار کو ابوظہبی میں اپنے اماراتی ہم منصب شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہیں توپوں کی سلامی بھی دی گئی جب کہ ایک قافلے کی شکل میں شاہی محل پہنچایا گیا۔

بشارالاسد کا جہاز اماراتی فضائی حدود میں پہنچا تو ان کے جہاز کا استقبال اماراتی لڑاکا طیاروں کے ذریعے کیا گیا۔متحدہ عرب امارات اور شام کے درمیان امن مذاکرات گزشتہ ماہ عمان میں ہوئے تھے۔ بشارالاسد امارات کے اس دورے سے قبل ماسکو میں صدر پوٹن سے بھی مل چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب اور اسرائیل تعلقات بحال کرلیں، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ اینتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل اپنے …