جمعرات , 8 جون 2023

اسرائیل کو مسجد اقصیٰ پر حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی:حماس

مقبوضہ بیت المقدس:القدس میں تحریک حماس کے ترجمان نے صہیونی غاصب حکومت کو مسجد الاقصی پر کسی بھی حملے کے خلاف خبردار کیا ہے۔بیت المقدس میں تحریک حماس کے ترجمان "محمد حمادہ” نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت مسجد الاقصی اور بیت المقدس میں مذہبی جنگ شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی ماہ رمضان سے خوفزدہ ہیں اور شہر قدس کو اپنے قبضے میں لینے اور اسے فوجی چھاؤنی میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کبھی بھی صہیونی حکومت کو مسجد الاقصی کے خلاف کارروائی کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور اس مسجد پر کوئی بھی حملہ بجلی کی چمک کی مانند ہوگا جو کسی بھی لمحے پھٹ سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس اور یوکرین کی بمباری میں ڈیم تباہ، سیلاب کا خدشہ

کیف:جنوبی یوکرین میں روس کے زیر قبضہ شہر خیرسوں میں جاری لڑائی میں ایک اہم …