بدھ , 24 اپریل 2024

امریکہ کا خطے میں کردار ختم،علاقے میں نئی طاقتیں سامنے آ رہی ہیں،حزب اللہ

بیروت:حزب اللہ لبنان کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکہ اب مغربی ایشیا میں فیصلہ لینے والا نہیں رہا اور خطے میں نئی ​​طاقتیں سامنے آ رہی ہیں۔ حزب اللہ لبنان میں عرب تعلقات کے شعبے کے سیکریٹری عباس قدوح نے اس بات پر زور دیا کہ ہم جن علاقائی تبدیلیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں، بہت تیزی سے رونما ہو رہی ہیں اور ان تبدیلیوں سے عرب اقوام کو فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی تبدیلیوں نے نئی قوتیں پیدا کی ہیں کہ امریکہ مغربی ایشیا کے اس علاقے میں کبھی فیصلہ کرنے والا نہیں ہو گا۔

حزب اللہ لبنان کے اس عہدیدار نے دمشق میں عرب جماعتوں کے اجلاس کے دوران تاکید کی کہ ہم عرب اقوام کو بیدار کرنے اور اس ملک کے خلاف مغربی اقتصادی پابندیوں کے مقابلے میں شام کی مدد کرنے کے خواہاں ہیں۔

عباس قدوح نے کہا کہ امریکہ اقتصادی پابندیوں کے ذریعے وہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو وہ فوجی جنگ کے ذریعے حاصل نہیں کر سکا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شامی قوم ان تمام منصوبوں کے خلاف کھڑی ہے اور ان پابندیوں کو بے اثر بنانے میں عظیم کامیابیاں حاصل کر سکتی ہے جیسا کہ گزشتہ برسوں میں دہشت گردی کے خلاف اس کی فوجی کامیابیاں تھیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …