بدھ , 24 اپریل 2024

نیتن یاہو اسرائیل کے لئے ایران اور حزب اللہ سے زیادہ خطرناک ہیں: سابق صیہونی وزیر

یروشلم:غاصب صیہونی ریاست میں اپوزیشن لیڈر اور وزیر رہ چکے لیبرمین نے وزیر اعظم نیتن یاہو کو اسرائیل کے لئے حزب اللہ لبنان سے زیادہ بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ المیادین کی رپورٹ کے مطابق صیہونی سیاسی جماعت کے سربراہ آویگدور لیبرمین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کا خطرہ ایران اور حزب اللہ سے بڑا خطرہ ہے۔

اپوزیشن جماعت کے سربراہ اور سابق صیہونی وزیر اعظم یائیر لاپید نے بھی صیہونی ٹی وی 13 کو انٹرویو کے دوران کہا کہ نتن یاہو کے اقدامات داخلی طور پر پریشان کن ہیں۔

لاپید نے مزید کہا کہ وہ نتن یاہو کے ساتھ حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ وہ اور ان کے افراد صیہونی ریاست کو تباہ کر رہے ہیں اور اس کی معیشت و سکیورٹی ختم ہو رہی ہے۔

لاپید نے مزید کہا کہ موجودہ بحران کی کوئی مثال ماضی میں نہیں ہے اور یہ سب سے خطرناک داخلی بحران ہے جو صیہونی ریاست کے اقدامات کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو 53 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، صہیونی مرکزی بینک

یروشلم:صہیونی مرکزی بینک نے طوفان الاقصی کے بعد ہونے والے معاشی نقصانات کے بارے میں …