بدھ , 7 جون 2023

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 86 پیسے اضافے کا امکان

اسلام آباد: ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 86 پیسے اضافے کا امکان ہے۔سینڑل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) کی جانب سے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائرکردی گئی۔ درخواست فروری کے ایف سی اے کی مد میں دائر کی گئی ہے۔

نیپرا اتھارٹی 30 مارچ کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔منظوری کی صورت میں اضافہ سرکاری ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔کے الیکٹرک کی ایف سی اے کی مد میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی درخواست پہلے سے نیپرا میں جمع ہے۔ سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک کی درخواستوں پر الگ الگ سماعت ایک ہی روز ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

اوگرا نے گیس کی قیمت میں 50 فیصد تک ہوشربا اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کمپنیوں کی آمدن بڑھانے کے …