ہفتہ , 20 اپریل 2024

سکھوں نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا

لندن: سکھوں نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پربھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا پرچم لہرا دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سکھ نوجوانوں کو بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا پرچم لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران ہاتھوں میں خالصتان کا پرچم اٹھائے نوجوان بھارت کے خلاف اور خالصتان کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔بھارتی سفارتی اہلکار کی بھارت کا جھنڈا اتارنے اور خالصتان کا پرچم لہرانے سے روکنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

لندن میں مقیم سکھ برادری کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن پر بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا جھنڈا لہرانے کا مقصد بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک کے حامی امرت پال سنگھ اور ان کے 6 ساتھیوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاج اور آسٹریلیا میں خالصتان کے بارے میں ہونے والے ریفرینڈم سے اظہار یکجہتی تھا۔ آسٹریلیا میں آج خالصتان پر ووٹنگ ہورہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …