بدھ , 24 اپریل 2024

تصویر سے تحریر اخذ کرنے والا واٹس ایپ کا نیا فیچر

کیلیفورنیا: انسٹنٹ مسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے موصول ہونے والی تصاویر سے باآسانی تحریر کشید کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا۔ WABetainfo کے مطابق جن صارفین کو یہ فیچر دستیاب ہے وہ تحریر لکھی تصویر کو کھول کر ظاہر ہونے والے ایک بٹن کی مدد سے ٹیکسٹ کو کاپی کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا یہ نیا فیچر فی الحال آئی فون صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ اس نئے فیچر کو وہ صارفین جو آئی او ایس 16 یا اس سے اگلے ورژن کا آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین اس نئے فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

تاہم، ان تصاویر سے تحریر اخذ نہیں کی جاسکے گی جو صرف ایک بار دیکھے جانے والے آپشن کے تحت بھیجی جائیں گئ۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …