بدھ , 31 مئی 2023

جاپان نے ‘ڈاک سسٹم’ میں انقلاب برپا کردیا

ٹوکیو: جاپان نے ڈرون طیارے کی مدد سے ڈاک سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دنیا بھر میں خوف کی علامت سمجھا جانے والا ڈرون طیاروں کو اب فلاحی کاموں کے لئے استعمال کیا جائے گا اور اس کا بیڑا جاپان نے اٹھالیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان کا محکمۂ ڈاک جسے جاپان پوسٹ بھی کہا جاتا ہے نے ڈرون کی مدد سے طویل فاصلے کی ڈاک کو پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں تاہم حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کا انتظار ہے۔

حکام پرامید ہیں کہ لیول فور کے پارسلوں کی ترسیل کے لیے اے سی ایس ایل کے تیار کردہ ماڈل کے کی منظوری رواں ہفتے میں ہی مل جائے گی۔

جاپان پوسٹ کے مطابق حکام کو امید ہے کہ یہ ڈرون بالاآخر پہاڑی مقامات اور دیگر ایسے علاقے جہاں عام گاڑی کے ذریعے پہنچنا مشکل ہے، وہاں کے صارفین کو پارسل پہنچائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

واٹس ایپ پر موبائل فون نمبر کے غلط استعمال پر پریشان ہیں؟ نیا فیچر متعارف ہونے کا امکان

واشنگٹن:دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سوشل میڈیا ایپلی کیشن ’واٹس …