بدھ , 7 جون 2023

عراقی وزیراعظم دو روزہ دورہ پر ترکی پہنچ گئے

بغداد:عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں۔ شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہوگئے ہیں، ان کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم مختلف میدانوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کےلئے مذاکرات کریں گے، اس کے علاوہ پانی، سرحدوں پر امنیت اور تجارتی تعاون جیسے حساس موضوعات بھی ان کے دورے کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔یادر ہے کہ انہیں اس دورے کی دعوت ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے دی تھی۔

عراقی صدر عبدالطیف جمال رشید ایک وفد کے ہمراہ نیویارک میں ہونے والے کانفرنس میں شرکت کےلئے روانہ ہوگئے ہیں جس کا عنوان پانی، پائیدار ترقی کےلئے، ہے یہ کانفرنس اقوام متحدہ کے تعاون سے 22 سے 24 مارچ تک نیویارک میں منعقد ہوگی۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب اور اسرائیل تعلقات بحال کرلیں، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ اینتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل اپنے …