ہفتہ , 20 اپریل 2024

یمنی دارالحکومت میں قرآنی نسخوں کی پہلی نمائش کا افتتاح

صنعا:یمنی دارالحکومت صنعا میں قرآنی نسخوں کی پہلی نمائش کا افتتاح ہوا، جس کا اہتمام کفیل التنمویہ فاؤنڈیشن نے جامع کبیر اور دار مخطوطات جو کہ وازرت ثقافت کے تابع ہے کے تعاون سے کیا ۔دار المخطوطات کو اوقاف کی ہیئت عامہ اور قرآن مجید کی تعلیم کے لیے خیراتی انجمن کی بھی حمایت حاصل ہے ۔

نمائش میں کاغذ پر 39 مخطوطات اور چمڑے پر 26 مخطوطات شامل تھے، جنہیں ہجری صدیوں کے مطابق تقسیم کیا گیا، جو کہ یمنیوں کی قرآن میں دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے اور ساتھ ہی اس ترقی کو بھی ظاہر کرتا ہے جو قرآن کے ہر ایک نسخے کے ساتھ تھی خواہ قرآنی نسخوں کی سطح پر ہو یا ڈرائنگ کی سطح پر اور آیات کو گھیرنے والی جمالیاتی سجاوٹ کے اعتبار سے، جو پوری طرح سے اس ممتاز ثقافتی ترقی کی عکاسی کرتی ہے جو اسلام کی آمد کے بعد سے یمنیوں نے ایجاد کی۔

صنعاء میں نائب وزیر اعظم برائے قومی وژن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امام علی بن ابی طالب علیہ السلام نے یمنی عوام کو ایک قیمتی تحفہ عطا کیا جو امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے ہاتھ سے لکھے ہوئے قرآنی نسخے کی صورت میں ہے۔ انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ نمائش میں ماضی کے تمام قرآنی نسخے شامل ہیں، تاریخ اسلام کی ابتدا سے پہلی صدی ہجری تک اور اس سے چودھویں صدی ہجری تک۔

مزید برآں انہوں نے کہا یمنیوں نےاسلام کی شناخت میں پرورش پائی ہے ۔انہوں نے اپنا تعلق قرآن مجید سے قائم کیا ہے۔ اسے اپنے ہاتھوں سے لکھا ہے۔انہوں نے اپنی موجودگی کو اسلام کی خدمت اور اپنے ایمانی تشخص کو مضبوط کرنے کے لیے وقف کر دیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …