اتوار , 21 اپریل 2024

اسرائیلی وزیر سموٹریچ کا بیان خطرناک اور غیرذمہ دارانہ ہے:یورپی یونین

لندن:یورپی یونین نے اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کے بیانات پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے، جو انہوں نے فرانس میں ایک نجی ملاقات کے دوران دیے۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ فلسطین کی پہلے سے ہی انتہائی کشیدہ صورتحال میں اس نوعیت کے بیانات غیر ذمہ دارانہ اور افسوسناک ہیں۔

یروشلم میں یوروپی یونین کے دفتر نے کل پیر کو پریس بیان میں کہا کہ سموٹریچ کے بیانات "ایک بار پھر مخالف سمت میں جا رہے ہیں اور اسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔”

انہوں نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سموٹریچ کے بیانات کی وضاحت کرے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرے۔

سموٹریچ نے فرانس کے دارالحکومت پیرس سے ایک پرائیویٹ میموریل سروس میں انتہائی دائیں بازو کے لیکوڈ کارکن اور یہودی ایجنسی کے بورڈ کے رکن جیک کپفر کےلیے تعزیتی بیان میں کہا تھا کہ ’’فلسطینیوں کا کوئی وجود نہیں ہے۔ کیونکہ ایسی کوئی بات نہیں جس سے فلسطینی قوم کا وجود ملتا ہو۔‘‘

سموٹریچ نے دعویٰ کیا کہ "فلسطینی عوام صرف فرضی اصطلاح ہے جو 100 سال سے بھی کم پرانی ہے” انہوں نے کہا کہ نظریہ اور خیال "ایک سچائی” ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سچ ہے ہمیں چاہیے تاریخ کے جھوٹ اور تحریف کے آگے سر تسلیم خم نہ کریں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …