ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریزکےلیے افغان سکواڈ کا اعلان

کابل:پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے افغانستان کے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا، راشد خان کپتان ہوں گے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز 24 سے 27 مارچ تک یو اے ای کے شہر شارجہ میں کھیلی جائے گی۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، افغان ٹیم کی قیادت اسپنر راشد خان کریں گے۔

افغان سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران، عثمان غنی، صدیق اللہ، نجیب اللہ زادران، محمد نبی، کریم جنت، افسر زازائی، عظمت اللہ عمر زئی اور گلبدین نائب شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں شراف الدین اشرف، مجیب الرحمان، نور احمد، فضل حق فاروقی، فرید ملک اور نوین الحق بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …