جمعرات , 18 اپریل 2024

فرد جرم کے باوجود ٹرمپ صدارتی الیکشن کیلئے اہل ہوں گے

واشنگٹن: 2016ء کی انتخابی مہم میں اداکارہ سٹار سٹورمی کو رقم دینے کے کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے، فرد جرم عائد ہونے کے باوجود وہ صدارتی الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہوں گے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال 2024ء کے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا تھا، اس ضمن میں ٹرمپ نے اپنے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروا دیے تھے۔

امریکی قوانین کے مطابق ایسے کسی شخص کو انتخابی مہم چلانے اور صدارتی انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا جس پر فرد جرم عائد ہو یا پھر وہ جیل بھی جا چکا ہو، ٹرمپ پر اگر فرد جرم عائد ہو بھی جاتی ہے تو اس صورت میں بھی وہ انتخابی مہم جاری رکھ سکیں گے۔

تاہم سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ سابق امریکی صدر اگر گرفتار ہو جاتے ہیں تو یقینی طور پر اس سے ان کی صدارتی مہم کافی متاثر ہوگی۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …