جمعہ , 19 اپریل 2024

دنیا کا اولین کمپیوٹر ماؤس اور کوڈنگ سیٹ، 178,936 ڈالر میں نیلام

نیویارک: اب سے 55 برس قبل بنایا گیا اس وقت کا جدید ترین کمپیوٹر ماؤس اور کوڈنگ سیٹ 178,936 ڈالر میں فروخت ہوا ہے جو پاکستانی روپوں میں لگ بھگ 5 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ہے۔

1968 میں ایس آر آئی کمپیوٹر ماؤس اور کوڈنگ سیٹ ہارڈویئر کے ممتاز انجینیئر ڈگلس اینگل بارٹ نے بنایا تھا۔ ابگ بوسٹن کے نیلام گھر، آرآرآکشن نے اسے نیلام کیا ہے اور یہ غیرمعمولی قیمت میں فروخت ہوا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس ایجاد کی تکنیکی اور تاریخی اہمیت ہے۔

ڈگلس کی اس ایجاد کو دیکھتے ہوئے ایپل کمپنی کے بانی نے اس کا پیٹنٹ 40 ہزار ڈالر میں خریدا تھا۔ اس طرح ماؤس کو پر لگ گئے اور وہ اربوں کی تعداد میں فروخت ہوئے اس میں ماؤس پوائنٹنگ اور کرسر شامل تھا۔ اس کا ایک اور پہلا پروٹوٹاپ دسمبر 2020 میں 34 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا تھا۔
یہ ماؤس اسٹینفرڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے بنایا تھا اور اس بنا پر ایس آر آئی ماؤس بھی کہلاتا ہے۔

اس کے بعد مارچ 2022 میں ڈگلس کا تیار کردہ ایک اور ماؤس اور کوڈنگ سیٹ 46 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔ لیکن اب 16 مارچ کو تیسرا ماؤس اور کوڈنگ سیٹ اب ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …