ہفتہ , 20 اپریل 2024

پی ٹی آئی کی مالی معاونت کرنے والے افراد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مالی معاونت کرنے والے تمام افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پی ٹی آئی کی مالی معاونت کرنے والوں کی فہرست تیارکرلی گئی ہے،پولیس ذرائع کے مطابق فنانسرز کو پہلے وارننگ جاری کی گئی تھی،اب گرفتاریاں کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ابتدائی طور پر پی ٹی آئی کی مالی معاونت کرنے والے 21 افراد کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی اتحادیوں کے حالیہ اجلاس میں یصلہ ہوا ہے کہ 22 مارچ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہو گا، اس اجلاس کے دوران ریاستی عملدراری یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلہ ہوں گے۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ پولیس، رینجرز پر عمران خان کے حکم پر حملوں اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ حکمران اتحاد کی طرف سے بتایا گیا کہ پولیس اور رینجرز عدالتی احکامات پر عملدرآمد کر رہے تھے۔

اعلامیہ کے مطابق کالعدم تنظیموں کے تربیت یافتہ جتھوں کے ذریعے ریاستی اداروں و اہلکاروں پر لشکر کشی انتہائی تشویشناک ہے۔ یہ ریاست دشمنی ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ تمام شواہد اور ثبوت موجود ہیں، قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …