ہفتہ , 20 اپریل 2024

رات دیر سے کھانا کھانا کتنا نقصان دہ ؟

اسلام آباد:بڑے شہروں میں رات دیر سے کھانے کا رواج عام ہیں ، بڑے شہروں میں ریسٹورنٹس رات دیر تک کھلے رہتے ہیں اور لوگوں کا دن ہی رات کو شروع ہوتا ہے۔ لوگ کھانا لیٹ نائٹ تک کھاتے ہیں، روغنی کھانے کھانا اور پھر سوجانا ایک معمول ہے، رات دیر تک کھانا کھاتے ہوئے ٹی وی دیکھنا اور پھر وہاں سے اٹھ کر ٹہلے بغیر ہی سوجانا ایک خطرناک عمل ہے۔

اب سوال یہ کہ رات کا کھانا کس وقت تک کھانا چاہیے، سونے سے کتنے دیر پہلے تک کھانا درست ہے؟ اور دیر سے کھانا کھانے کے صحت پر کیا اثرات ہوتے ہیں؟

اس حوالے سے فیملی فزیشن ڈاکٹرعظمٰی حمید نے کھانے کے صحیح وقت کے حوالے سے بتایا کہ ہمیں کھانا مغرب سے پہلے کھا لینا چایئے لیکن آج کل جو حالات ہے ، اس میں ہمارے لئے ممکن نہیں ہے۔

ڈاکٹرعظمٰی حمید نے کہا کہ ہمیں رات کا کھانا 8 بجے تک لے لینا چاہیے اور ایسے افراد جن کی مصروفیات زیادہ ہے تو ایسے لوگ سوتے سے تین گھنٹے یا ڈھائی گھنٹے پہلے رات کا کھانا لیں، تاکہ کھانے کو ہضم ہونے کے لئے وقت ملے۔

فیملی فزیشن کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے رات دیر سے کھانا کھایا اور ہم لیٹ گئے تو اس سے کھانے ہضم نہیں ہوگا اور تیزابیت اور بد ہضمی کی شکایت ہوجائے گی۔

انھوں نے روز دیا کہ کھانا کھا کر کبھی بھی لیٹنا نہیں چایئے، کھانا کھاکر تھوڑی دیر بیٹھے، کیونکہ جیسے جسے رات ہوتی ہے ہمارا میٹابولزم سست ہوتا جاتا ہے، اس لئے جتنی جلدی ہم کھانا کھائیں گے، وہ اچھے سے ہضم ہوجائے گا۔

ڈاکٹرعظمٰی حمید نے کہا کہ ہمیں دن کے آغاز میں ناشتہ اچھا کرنا چایئے تاکہ ہمارا دن اچھا گزرے، اس سے ہمیں توانائی ملے گی ، جو ہمیں سارا دن ضرورت ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دن کے وقت سلاد یا پھل کھا سکتے ہیں اور کوشش کریں رات میں کھانا ہلکا کھائیں۔

فیملی فزیشن نے کہا کہ رات دیر سے کھانا کھانے سے جو بیماریاں ایک عمر میں لاحق ہوتی تھی ، وہ لوگوں کو اب ہونے لگی ہیں ، جیسے موٹاپا اور موٹاپے کی وجہ سے ذیابطیس ٹو ہوجاتی ہے اور کولیسٹرول لیول بڑھ جاتا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …