بدھ , 31 مئی 2023

سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں بڑی کمی

کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 29 ڈالر کی کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوگیا۔ بدھ کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کی کمی سے 1939 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے نتیجے میں پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2300 روپے اور 1971 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 201900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 173097روپے کی سطح پر آگئی۔اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2200روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1886.14 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

یہ بھی دیکھیں

ملک میں موٹر کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر70فیصد کمی

کراچی:ملک میں ایک ہزار سی سی تک موٹر کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال …