بدھ , 7 جون 2023

رمضان میں بھی گیس لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی

کراچی: رمضان المبارک میں بھی صارفین کو گیس مخصوص اوقات کار میں ہی ملے گی۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی ) کے مطابق دن کے دوران گیس کی فراہمی 6 گھنٹے بند رہے گی تاہم سحر اور افطار میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہر سال گیس کے ملکی ذخائر میں 8 سے 10 فیصد تک کمی آرہی ہے۔

سوئی سدرن گیس کے سسٹم میں گیس کی طلب اور رسد میں بھی واضح کمی موجود ہے۔ اس لئے گیس کے بہتر پریشر کو یقینی بنانے کے لئے گیس کی پروفائلنگ جاری رکھی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ گیس پروفائلنگ کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک ہونگے۔ ان اوقاتِ کار کا تعین ماہِ رمضان میں کھانے کی تیاری کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

یاسمین راشد کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

لاہور:جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد …