بدھ , 24 اپریل 2024

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ کل ہوگا

پشاور: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس غیرمعمولی تاخیر سے ختم ہوا جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت سے متعلق باقاعدہ اعلان کیا۔

خیال رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میں ختم ہوا تھا۔دوسری جانب زونل کمیٹیوں کے اجلاس کراچی، لاہور، کوئٹہ اوراسلام آباد میں ہوئے جہاں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کی اطلاع زونل کمیٹیوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو دیدی ہے۔

ادھر بھارت اور بنگلا دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پہلا روزہ بروز جمعہ 24 اپریل کو ہو گا۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …