جمعرات , 8 جون 2023

یہودی کالونیوں کی دوبارہ آباد کاری فلسطینیوں کے خلاف اعلان جنگ قرار

یروشلم:فالو اپ کمیٹی برائے قومی اور اسلامی فورسزنے زور دے کر کہا ہے کہ شمالی مغربی کنارے میں شمرون بستی میں آباد کاروں کی واپسی پر قابض کنیسٹ کا فیصلہ اور بستیوں کی تعمیر کو جاری رکھنے کا اعلان فلسطینی عوام کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

کمیٹی نے  ایک بیان میں کہا کہ یہ اعلان ان تمام دعووں کی تردید کرتا ہے جو عقبہ اور شرم الشیخ کی سکیورٹی کانفرنسوں میں کیے گئے۔ یہ ایک بار پھر یہ ثابت کرتا ہے کہ اسرائیل میں فاشسٹ دائیں بازو کی حکومت نہیں چلے گی۔ فلسطینی عوام کے خلاف اپنی پالیسیوں کو روکنا ہوگا، جن میں سرفہرست زمینوں کی چوری اور بستیوں کی تعمیر ہے۔

کمیٹی نے اتھارٹی کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ فاشسٹ قابض حکومت کے ساتھ تمام معاہدے سے چھٹکارا حاصل کرے۔ اس کے ساتھ کسی بھی ملاقات کی شرط لگانا بند کرے اور کسی امریکی دباؤ کے سامنے نہ آئیں۔

اس نے فلسطینی اتھارٹی کی قیادت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ قومی اتحاد کی طرف بڑھےاور ایک متفقہ جدوجہد کے پروگرام کے ذریعے قابض ریاست کا مقابلہ کرے۔ ہماری سرزمین سے قابض ریاست کے نکلنے تک اس کھلی فاشسٹ جنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینی قوم کی صفوں میں اتحاد پیدا کرے۔

 

یہ بھی دیکھیں

"فتاح“ کو کوئی بھی میزائل تباہ نہیں کر سکتا،کمانڈر انچیف ایرانی فضائیہ

تہران:سپاہ پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ "فتاح“ میزائل کو اڑان …