منگل , 23 اپریل 2024

پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد:سرگودھا، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں 41 بج کر 38 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 4.4 تھی۔

پاکستان سیسمک سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز شمال مغربی سرگودھا میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 30 کلو ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرگردھا کے علاوہ فیصل آباد، میانوالی، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔اس سے قبل آج صبح اسلام آباد میں بھی دو بار 4.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …