جمعہ , 19 اپریل 2024

ملک بھر میں یوم پاکستان بھرپورملی جوش جذبے سے منایا جا رہا ہے

لاہور:23 مارچ قراردادِ پاکستان پیش کیے جانے کے 83 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں ترقی، خوشحالی اور ملک کے مضبوط دفاع کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ ’یوم پاکستان‘ بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

یوم پاکستان پرلاہورکےمحفوظ شہید گیریژن میں اکیس توپوں کی سلامی کے ساتھ دن کا آغاز ہوا،فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔

تقریب کا آغازقرآن پاک کی تلاوت سے ہوا،پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے نعرہ تکبیر بلند کیا اور21 توپوں کی سلامی دی ۔جوانوں اورافسران کی جانب سے ملک کی سلامتی اور سر بلندی کے لیے دعائیں کی گئیں.

اُدھریومِ پاکستان کے موقع پرلاہورمیں مزارِاقبال پر گارڈزکی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔

مزارِاقبال پرپاک فضائیہ کےچاک چوبند دستے نےحفاظتی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی تھے۔ اس سے قبل مزارِ اقبال پر ستلج رینجرزکےچاق وچوبند دستے حفاظتی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ یومِ پاکستان آج ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، آج سے تراسی سال پہلے قوم نے اپنے آپ سے جو وعدہ کیا تھا، آج اس کی تجدید کا دن ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …