بدھ , 7 جون 2023

سب سے لمبا اور سب سے چھوٹا روزہ کس شہر میں ہوگا؟

اسلام آباد:رحمتوں اوربرکتوں والےمہینے رمضان المبارک کا آغازہوگیا ہےجس میں دنیا بھر کے مسلمان روزوں کا اہتمام کرتے ہیں۔ماہ صیام کےروزے کا دورانیہ دنیا بھرمیں طلوع آفتاب سے لےکرغروب آفتاب تک 12 سے 18 گھنٹے کے درمیان ہوتا ہے، یہ دورانیہ اس بات پرمنحصر ہے کہ آپ دنیا میں کہاں رہتے ہیں۔

رمضان ہرسال گزشتہ برس کےمقابلے میں 10 سے 12 دن پہلےشروع ہوتا ہے، اس کی وجہ یہ ہےکہ اسلامی کیلنڈرقمری ہجری کیلنڈرپرمبنی ہے جس میں مہینے 29 یا 30 دن پرمشتمل ہوتے ہیں۔

چونکہ قمری سال شمسی سال سے 11 دن چھوٹا ہے، اس لیے رمضان المبارک سال 2030 میں دو مرتبہ آئے گا جو پہلے 5 جنوری سے شروع ہوگا اور پھر 25 دسمبر سے شروع ہوگا۔

دنیا کے جنوبی ممالک جیسے چلی یا نیوزی لینڈ میں رہنے والے مسلمان اوسطاً 12 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے، اس کے برعکس شمالی ممالک جیسے آئس لینڈ یا گرین لینڈ میں رہنے والے مسلمان 17 گھنٹے سے زیادہ وقت روزے کی حالت میں رہیں گے۔

شمالی نصف کرہ میں رہنے والے مسلمانوں کے لیے اس سال روزے کے اوقات کچھ کم ہوں گے اور 2031 تک اس میں کمی ہوتی رہے گی۔

آئیےجانتے ہیں کہ دنیا بھر کےشہروں میں روزوں کے اوقات کار کیا ہوں گے اور کہاں سب سے لمبا اورسب سے چھوٹا روزہ ہوگا۔

طویل روزے والے شہر
نوک، گرین لینڈ: 17 گھنٹے

ریکجاوک، آئس لینڈ: 17 گھنٹے

ہیلسنکی، فن لینڈ: 17 گھنٹے

اسٹاک ہوم، سویڈن: 17 گھنٹے

گلاسگو، سکاٹ لینڈ: 17 گھنٹے

ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈز: 16 گھنٹے

وارسا، پولینڈ: 16 گھنٹے

لندن، یوکے: 16 گھنٹے

آستانہ، قازقستان: 16 گھنٹے

برسلز، بیلجیم: 16 گھنٹے

پیرس، فرانس: 15 گھنٹے

زیورخ، سوئٹزرلینڈ: 15 گھنٹے

بخارسٹ، رومانیہ: 15 گھنٹے

اوٹاوا، کینیڈا: 15 گھنٹے

صوفیہ، بلغاریہ: 15 گھنٹے

روم، اٹلی: 15 گھنٹے

میڈرڈ، سپین: 15 گھنٹے

لزبن، پرتگال: 14 گھنٹے

ایتھنز، یونان: 14 گھنٹے

بیجنگ، چین: 14 گھنٹے

واشنگٹن ڈی سی، امریکہ: 14 گھنٹے

پیانگ یانگ، شمالی کوریا: 14 گھنٹے

انقرہ، ترکی: 14 گھنٹے

رباط، مراکش: 14 گھنٹے

ٹوکیو، جاپان: 14 گھنٹے

اسلام آباد، پاکستان: 14 گھنٹے

کابل، افغانستان: 14 گھنٹے

تہران، ایران: 14 گھنٹے

بغداد، عراق: 14 گھنٹے

بیروت، لبنان: 14 گھنٹے

دمشق، شام: 14 گھنٹے

قاہرہ، مصر: 14 گھنٹے

یروشلم: 14 گھنٹے

کویت سٹی، کویت: 14 گھنٹے

غزہ سٹی، فلسطین: 14 گھنٹے

نئی دہلی، بھارت: 14 گھنٹے

ہانگ کانگ: 14 گھنٹے

ڈھاکہ، بنگلہ دیش: 14 گھنٹے

مسقط، عمان: 14 گھنٹے

ریاض، سعودی عرب: 14 گھنٹے

دوحہ، قطر: 14 گھنٹے

دبئی، متحدہ عرب امارات: 14 گھنٹے

عدن، یمن: 14 گھنٹے

روزے کے کم دورانیے والے شہر
ادیس ابابا، ایتھوپیا: 13 گھنٹے

ڈاکار، سینیگال: 13 گھنٹے

ابوجا، نائیجیریا: 13 گھنٹے

کولمبو، سری لنکا: 13 گھنٹے

بنکاک، تھائی لینڈ: 13 گھنٹے

خرطوم، سوڈان: 13 گھنٹے

کوالالمپور، ملائیشیا: 13 گھنٹے

سنگاپور: 13 گھنٹے

نیروبی، کینیا: 13 گھنٹے

لوانڈا، انگولا: 13 گھنٹے

جکارتہ، انڈونیشیا: 13 گھنٹے

برازیلیا، برازیل: 13 گھنٹے

ہرارے، زمبابوے: 13 گھنٹے

جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ: 13 گھنٹے

بیونس آئرس، ارجنٹائن: 12 گھنٹے

سیلڈاڈ ڈیل ایسٹے، پیراگوئے: 12 گھنٹے

کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ: 12 گھنٹے

مونٹیویڈیو، یوراگوئے: 12 گھنٹے

کینبرا، آسٹریلیا: 12 گھنٹے

پورٹو مونٹ، چلی: 12 گھنٹے

کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ: 12 گھنٹے

خلیج اوروسیع مشرق وسطیٰ کے ممالک میں روزے کے اوسط اوقات 13 سے 15 گھنٹے کے درمیان ہوتے ہیں،ان میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت،بحرین، عمان، قطر،عراق، یمن، ایران، لبنان،مصر،مراکش، تیونس، لیبیا اور فلسطین شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے بعض ٹھکانوں پر حملے شروع کر دیے ہیں: یوکرین

کیف:یوکرین کی نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین نے بعض سیکٹروں میں روس …