بدھ , 7 جون 2023

الیکشن شیڈول ملتوی ہونے کا معاملہ، شیخ رشید نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

راولپنڈی:پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن شیڈول ملتوی ہونے کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان کو از خود نوٹس لینے کیلئے خط لکھ دیا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے خط سپریم کورٹ آف پاکستان کو ارسال کیا۔خط کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن نے شیڈول واپس لے کر آئین اور سپریم کورٹ کی خلاف ورزی کی، الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ نے آئینی مدت میں انتخابات کروانے کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن بروقت الیکشن کا انعقاد نہ کروا کر توہین عدالت کا مرتکب ہوا، خط میں آئین کی خلاف ورزی کے معاملے پر فوری از خود نوٹس کی استدعا کی گئی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

تحریک انصاف کا ووٹ بینک متاثر نہیں ہوا، اعتزاز احسن

لاہور:سینیئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا ووٹ بینک …