جمعہ , 19 اپریل 2024

سید کمال خرازی کی سید حسن نصراللہ سے ملاقات،علاقائی امور پر تبادلہ خیال

بیروت:اسلامی جمہوریہ ایران کے خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کے سربراہ سید کمال خرازی نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی ہے۔ لبنان کے دورے پر موجود اسلامی جمہوریہ ایران کے خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کے سربراہ سید کمال خرازی نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس موقع پر سید عباس عراقچی اور بیروت میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ اس قبل بھی خرازی نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سمیت دیگر لبنانی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایرانی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کے سربراہ نے لبنان سے پہلے شام کا سفر کیا تھا، تاہم شامی صدر بشار اسد سمیت اس ملک کے اعلیٰ حکام سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …