بدھ , 24 اپریل 2024

بنگلا دیش نے آئر لینڈ کو 10 وکٹوں سے ہرا کر اہم اعزاز حاصل کرلیا

سلہٹ : بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے آئر لینڈ کو تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں دس وکٹوں سے شکست دے کر اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔بنگلادیش اور آئرلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ سلہٹ میں کھیلا گیا جس میں مہمان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے محض 101 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جبکہ میزبان ٹیم نے ہدف 13.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ ون ڈے کی تاریخ میں بنگلا دیش کی پہلی مرتبہ 10 وکٹوں سے کامیابی ہے، ساتھ ہی فاتح ٹیم نے سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کی ہے۔بنگلا دیش کرکٹ ٹیم اس سے قبل کسی بھی ٹیم کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی نہیں سمیٹ سکی تھی۔

 

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …