بدھ , 7 جون 2023

پاک، افغان ٹی 20 سیریز کا آج سے آغاز، شاداب الیون جیت کیلئے پرعزم

شارجہ:پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 26 اور 27 مارچ کو ہوگا، تمام میچز رات 9 بجے شروع ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے ، پاکستان کے کپتان شاداب خان اور افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

افغان کرکٹ بورڈ ( اے سی بی ) کے مطابق ٹرافی افغان فنِ ثقافت اور دستکاری کی بہترین مثال ہے جو کہ ہاتھ سے بنائے گئے قالین سے تیار کی گئی اور ہمارے شاندار افغان ورثے اور روایات کی عکاسی کرتی ہے۔

دوسری جانب قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے سیریز میں کامیابی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیریز کے دوران بے خوف ٹیم کو لیڈ کروں گا، افغانستان ٹیم کے کھلاڑی ہر لیگ میں کھیلتے ہیں اور امارات کی کنڈیشن میں وہ بہت خطرناک ٹیم ہے۔

شاداب نے مزید کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کے کم بیک پر اور نوجوان کھلاڑیوں کے لئے پر جوش ہوں، رمضان میں فینز ٹیم کے لئے دعائیں کریں، ہم کوشش کریں گے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں۔

یاد رہے کہ افغانستان سے سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کی رات دبئی پہنچی تھی جہاں ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

جونئیر ہاکی ایشیاکپ کے فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

صلالہ: جونئیر ہاکی ایشیاکپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے …