جمعرات , 25 اپریل 2024

پی ٹی آئی رہنما و سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اینٹی کرپشن کے نشانے پر

لاہور: تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، فرخ حبیب، عامر ڈوگر، سابق صوبائی وزیر مراد راس اور پی ٹی آئی رہنما وارث عزیز، علی اختر اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئے۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ کا چک نمبر 243 میں 50 ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔ غلام بی بی بھروانہ نے 50 ایکڑ سرکاری اراضی کی سرکاری فیس خزانے میں جمع نہیں کروائی۔

پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی کار اسٹینڈ بنا رکھا ہے۔ سابق ایم پی اے وارث عزیز نے فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تعیناتی کے دوران 2043 تک اسٹیٹ مینجمنٹ کرنا تھی۔ وارث عزیز نے اس منصوبے 2500 کنال اراضی زرعی کو رہائشی میں تبدیل کرکے کروڑوں روپے کا گھپلا کیا۔

سابق صوبائی وزیر مراد راس پر انصاف اکیڈمی بنانے کے لیے من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کا الزام ہے ۔ واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے سابق صوبائی وزیر مراد راس کو طلب کرلیا ہے جب کہ دیگر رہنماؤں کو بھی آج طلب کر رکھا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …