جمعرات , 8 جون 2023

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 58 ڈالر کے اضافے سے 1997 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جس کے بعد ملکی سطح پر بھی سونے کے نرخ میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت پانچ ہزار 600 روپے بڑھ کر دولاکھ سات ہزار 500 روپے ہوگئی اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 4801 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 77 ہزار 898 روپے کی سطح پر آگئی۔

یہ بھی دیکھیں

اوگرا نے گیس کی قیمت میں 50 فیصد تک ہوشربا اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کمپنیوں کی آمدن بڑھانے کے …