جمعرات , 8 جون 2023

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی

کراچی: ملک میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت بڑھ کر 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 17 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 50 کروڑ ڈالر کے کمرشل قرضوں کی رقم موصول ہونے سے سرکاری ذخائر میں اضافہ ہوا۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت گزشتہ ہفتہ 28 کروڑ ڈالر اضافے سے 4 ارب 59 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسوقت کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 54 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

یاسمین راشد کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

لاہور:جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد …