ہفتہ , 20 اپریل 2024

وزیراعظم شہباز شریف کے لاہور اور قصور کے اچانک دورے

لاہور/قصور: وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور اور قصور میں مفت آٹے کی تقسیم کے مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا۔اچانک دورے کے دوران وزیراعظم نے خواتین اور مرد شہریوں سے مفت آٹے کی فراہمی میں مشکلات کے بارے میں پوچھا جبکہ وزیراعظم نے آٹے کے معیار اور اس کے حصول کے لیے مشکلات سے متعلق بھی شہریوں کی رائے جانی۔ وزیراعظم نے شہریوں کی آراء کی روشنی میں حکام کو اقدامات کی ہدایت کی۔اسکے علاوہ، وزیراعظم نے شہریوں کے لیے انتظار گاہ کا بھی دورہ کیا اور انتظامات دیکھے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں کسی شہری کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے، بزرگ، معذور اور کمزور افراد کا خاص خیال کیا جائے جبکہ بزرگ خواتین اور بچوں کے ہمراہ آنے والی خواتین کے لیے بھی بہترین انتظامات یقینی بنائیں۔اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس کار خیر کو سرکاری ڈیوٹی نہیں بلکہ خدائی ڈیوٹی سمجھ کر انجام دیں، رمضان المبارک میں مخلوق خدا کی خدمت کرکے باری تعالیٰ کو راضی کریں۔

وزیراعظم مفت آٹا سینٹر میں آئے بچوں سے بھی ملے اور گپ شپ بھی لگائی جبکہ وزیراعظم نے شہریوں میں مفت آٹے کے تھیلے بھی تقسیم کیے۔ وزیراعظم نے سیکریٹری فوڈ، چیف سیکریٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنرز کو انتظامات میں بہتری پر شاباش دی جبکہ انتظامیہ اور عملے کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …