جمعرات , 8 جون 2023

ایران کے شمال مغربی علاقوں میں 5.6 شدت کا زلزلہ، 104 افراد زخمی

تہران:مغربی آذربائیجان کے خوئے شہر میں جمعہ کے روز علی الصبح 5.6 شدت کا زلزلہ آیا جس میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ مغربی آذربائیجان کرائسز مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے مہر خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا ہےکہ آج صبح خوئے اور سلماس میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد 104 تک پہنچ گئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ آج کے زلزلے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے 7 کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا اور 5 زخمی اب تک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔محبوبی نے مزید کہا کہ زخمی ہونے والے 52 افراد نے فوری طبی خدمات حاصل کیں۔

یہ بھی دیکھیں

"فتاح“ کو کوئی بھی میزائل تباہ نہیں کر سکتا،کمانڈر انچیف ایرانی فضائیہ

تہران:سپاہ پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ "فتاح“ میزائل کو اڑان …