جمعرات , 25 اپریل 2024

شام، دیر الزور میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملہ

دمشق:المیادین نے شام کے شہر دیر الزور کے مضافات میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔المیادین نیٹ ورک نے خبر دی ہے کہ شامی شہر دیر الزور میں واقع العمر آئل فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج امریکی افواج کی مرکزی کمان کے ہیڈ کوارٹر نے اعلان کیا کہ ان کی فورسز نے شام میں بعض مقامات پر حملہ کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، مذکورہ بالا ہیڈ کوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ کل ہماری افواج نے ایک حملے کا جواب دیا جس میں ایک امریکی کنٹریکٹر ہلاک اور دوسرا ٹھیکیدار زخمی ہوا، اس کے علاوہ متعدد فوجی زخمی ہوئے۔

امریکی افواج کے سینٹرل کمانڈ ہیڈ کوارٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فورسز کی جانب سے کئے گئے حملے میں مزاحمتی گروپوں سے وابستہ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس ہیڈکوارٹر نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ہم داعش کی شکست کو یقینی بنانے کیلئے شام میں موجود ہیں، تاکہ پورے خطے میں سلامتی اور استحکام لوٹ آئے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …