جمعہ , 19 اپریل 2024

سعودی عرب اور شام کے درمیان مذاکرات کا آغاز

ریاض:سعودی عرب اور شام نے کونسلر سروسز کی بحالی کے لیے مذاکرات شروع کردیئے ہیں۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ دونوں ممالک کونسلر سروسز کی بحالی کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے ‏آمدہ خبروں میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب اور شام نے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کرلیا ہے۔شام کے انٹیلی جینس چیف حسام لوقا نے چند روز قبل سعودی عرب کا دورہ بھی کیا تھا جس کے دوران سفارت خانے دوبارہ کھولے پر جانے پر اتقاق کیا گیا۔

چند روز قبل ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ سعودی عرب دس سال کے بعد، دمشق میں اپنا سفارتی مشن دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …