ریاض:ایک یمنی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ہونے والی فون کال میں ریاض نے تہران سے صنعاء کے معاملے میں ثالثی کردار کرنے کی اپیل کی۔
ایک یمنی میڈیا نے جمعرات کی شب کہا کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ہونے والی فون کال میں ریاض نے تہران سے صنعاء کے بارے میں ثالثی کی درخواست کی۔
"الخبر الیمنی” نیوز سائٹ نے رپورٹ کی ہے کہ اس فون کال میں بن فرحان نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب اور صنعاء کی حکومت کے درمیان کشیدگی کی کمی کیلیے ثالثی کردار ادا کرے۔
اس نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا یہ اقدام یمن پر ریاض کی سربراہی میں عرب اتحاد کے حملے کی نویں برسی کے موقع پر صنعاء کی جانب سے دہمکی کے نتائج کی خوف سے ہے ۔ خاص طور پر یہ کہ صنعاء کی حکومت نے گزشتہ دنوں سرحدی صوبے جوف میں فوجی مشقوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔