ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسرائیلی –برطانیہ معاہدے کے خلاف لندن میں مظاہرہ

لندن: اسرائیل کے ساتھ برطانیہ کے ہونے والا معاہدہ اشارہ کرتا ہےکہ صہیونی ریاست کو بین القوامی قوانی کے برخلاف اقدامات کرنے کی آزادی ہے۔

فلسطینی یکجہتی مہم (PSC) نے برطانیہ کے شہر لندن میں تین روز قبل صہیونی وزیر خارجہ اور برطانوی وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات اور اس کے نتیجے میں ہونے والے دو طرفہ تعلقات کے لیے "2030 روڈ میپ” معاہدے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی زمین پر صہیونی بستیوں کی آبادکاری اور معطل کئی گئی صہیونی بستیوں میں آبادکاروں کی واپسی کی اجازت کے باوجود برطانوی حکومت کا صہیونی ریاست کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے لیے "2030 روڈ میپ”معاہدہ کیا جانا اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ اسرائیلیوں کو بین الاقوامی قوانین کے خلاف جانے کی اجازت ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے شہر لندن میں صیہونی وزیرخارجہ ایلی کوہن اور برطانوی وزیرخارجہ جیمز کلیورلی کے درمیان 2030 کے روڈ میپ برائے برطانیہ-اسرائیل کے نام سے معاہدے پر دستخط کیے جس میں دوطرفہ اقتصادی، سیکورٹی اور ٹیکنالوجی تعلقات کا ایجنڈا طے کیا گیا ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …