جمعرات , 25 اپریل 2024

وزیراعلیٰ گلگت، گورنر پر سکیورٹی دوسرے صوبوں میں لے جانے پر پابندی عائد

اسلام آباد:وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ پر سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو ملک کے دوسرے صوبوں میں ساتھ لے جانے پر پابندی لگا دی۔ یاد رہے کہ گلگت پولیس پر لاہور زمان پارک میں پنجاب پولیس سے مزاحمت کی انکوائری ہوئی تھی، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جوڈیشل کمپلیکس سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کو پروٹوکول کے ہمراہ لینے بھی آئے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید اور گورنر گلگت ملک کے جس صوبے میں جائیں گے وہاں کے متعلقہ اہلکار سکیورٹی فراہم کرینگے، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز، آئی جیز ، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آباد کو مراسلہ کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …