بدھ , 7 جون 2023

دنیا کے اکثر ممالک امریکی غنڈہ گردی کا شکار ہیں ۔ روسی وزیرخارجہ

ماسکو:روسی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اس وقت روس کے ساتھ بہت سے ممالک کو امریکا کی دھمکیوں اور غنڈہ گردیوں کا سامنا ہے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ایک مقالے میں لکھا ہے کہ یوکرین اور اس کے اطراف کے ملکوں کی موجودہ صورتحال ایک وسیع جنگ کا منظرپیش کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ یہ وسیع جنگ مغرب کے چند گنے چنے ملکوں کے اقدامات کا نتیجہ ہے جو پوری دنیا پر اپنا تسلط جمانا اور چند قطبی نظام کو معرض وجود میں آنے سے روکنا چـاہتے ہیں۔

روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ دوسری طرف سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ ان مغربی ملکوں نے چین کو ہرطرف سے گھیرنے اور اسے کنٹرول کرنے کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے آزاد اور خود مختار ملکوں منجملہ بیلاروس کے داخلی امور میں مغرب کی مداخلت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کیوبا کے خلاف پچھلے کئی عشروں سے جاری اقتصادی ناکہ بندی کی مذمت کی ۔

روسی وزیرخارجہ لاوروف نے کہا کہ امریکا اور اس کے حامی ممالک بدترین سامراجی پالیسیوں پرعمل کرکے دنیا کو جمہوری اور ڈکٹیٹر ملکوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل کے اس بیان پر بھی شدید تنقید کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یورپ ایک باغ ہے باقی پوری دنیا جنگل ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس کے بعض ٹھکانوں پر حملے شروع کر دیے ہیں: یوکرین

کیف:یوکرین کی نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین نے بعض سیکٹروں میں روس …